17 ستمبر، 2024، 8:38 PM

صیہونی رجیم کو جارحانہ حماقت کی کڑی سزا ملے گی، حزب اللہ

صیہونی رجیم کو جارحانہ حماقت کی کڑی سزا ملے گی، حزب اللہ

حزب اللہ نے لبنان میں مواصلاتی آلات پر صیہونی حکومت کے سائبر حملے میں اس کے درجنوں ارکان کے زخمی ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے مواصلاتی آلات پر صیہونی حکومت کے سائبر حملے میں اس کے درجنوں ارکان کے ساتھ عام شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

سائبر حملے میں پیجرز کہلانے والی وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز، بیک وقت دھماکے سے پھٹ گئیں۔

حزب اللہ نے کہا کہ ہم عوام سے بعض قوتوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں سے خبردار رہنے کی درخواست کرتے ہیں جو دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایجنسیاں وائرلیس مواصلاتی آلات کے ہم وقتی دھماکوں کی سائنسی اور سکیورٹی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک نے کہا: کہ "ہم اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ مزاحمت لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لئے مطلوبہ آمادگی کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے: ہم اسرائیل کو اس مجرمانہ جارحیت کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور صیہونی رجیم کو اس "وحشیانہ جارحیت" کی " کڑی سزا" ملے گی۔

News ID 1926718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha